ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کوریا میں گلیکسی نوٹ سیون کی فروخت دوبارہ شروع

جنوبی کوریا میں گلیکسی نوٹ سیون کی فروخت دوبارہ شروع

Sun, 02 Oct 2016 16:41:18    S.O. News Service

سیول،2؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے جنوبی کوریا میں گلیکسی نوٹ سیون سمارٹ فون کی فروخت دوبارہ شروع کر دی ہے اور 28اکتوبر سے اس فون کی فروخت یورپ میں بھی شروع کر دی جائے گی۔یاد رہے کہ نوٹ سیون کی بیٹریوں میں خرابی کے باعث کمپنی نے اسے واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس ماڈل کے بعض فونز کی بیٹری چارج ہونے کے دوران پھٹ گئی تھیں جس کے بعد کمپنی نے فون کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔رواں ماہ ہی سام سنگ نے نوٹ سیون کی بیٹریوں کے چارج ہونے کی صلاحیت 60فیصد کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔سام سنگ نے نوٹ سیون فون کی فروخت روکنے کا اعلان کرتے ہوئے پہلے سے فروخت ہونے والے فون واپس کر کے نئے حاصل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ اس کے علاوہ نوٹ سیون کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا گیا تھا۔ادھر امریکی حکام نے فضائی مسافروں کو تنبیہ بھی کی ہے کہ سام سنگ کا موبائل فون گلیکسی نوٹ سیون نہ تو دورانِ پرواز چارج کیا جائے اور نہ ہی اُسے آن کیا جائے۔اس تمام پیش رفت سے قبل سام سنگ نے دنیا بھر میں 25لاکھ نوٹ سیون فون بیچے تھے۔جنوبی کوریا میں بیچے جانے والے فونز میں سے تقریباً 80فیصد کو تبدیل کرنے کے لیے واپس کر دیا گیا ہے تاہم امریکہ اور یورپ میں یہ شرح اب بھی 50فیصد کے قریب ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تبدیل کیے جانے والے فونز کے مالکان میں سے 95فیصد صارفین سام سنگ کے فون ہی استعمال کر رہے ہیں۔اس کے باوجود اس بات کا اندازہ لگانا مشکل ہوگا کہ کہ ان واقعات کی وجہ سے سام سنگ کو کتنا مالی نقصان پہنچا ہے۔سب سے پہلے تو مقابل کمپنی ایپل کے نئے فون آئی فون سیون کے مارکیٹ میں آنے کے موقع پر سام سنگ کی جانب سے ایک ماہ کی اہم ترین جوابی تشہیری مہم نہ ہو سکی ہے۔اس کے ساتھ ہی سام سنگ کے نام تو ان تمام واقعات کا بہت نقصان ہوا ہے۔ سام سنگ کو ہمیشہ سے اس بات پر فخر تھا کہ وہ دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں بہت کم آوٹ سورس کرتی ہیں۔ اب بہتر کوالٹی کے وہ دعوے کرنا قدرے مشکل ہوگا۔


Share: